
گزشتہ کئی روز سے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی اور قومی کپتان بابر اعظم کے جھگڑے کی باتیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، لیکن اب شاہین آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شاہین نے تصویر کے ساتھ ’فیملی‘ کا کیپشن بھی لکھا۔ تصویر میں دونوں کھلاڑیوں کے سامنے بورڈ گیم شطرنج بھی دکھائی دے رہا ہے۔قومی فاسٹ بولر نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔