
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 5 پیسے سستا ہوا ہے. جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 1.05 روپے سستا ہو کر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ کریک ڈاؤن سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 31 روپے سستا ہو چکا ہے۔ یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/F9zIthpsBr#SBPExchangeRate pic.twitter.com/cxseTCqdgS
— SBP (@StateBank_Pak) September 19, 2023