پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گی

پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سوڈان سے انخلاء کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔ سی-130 ہرکولیس طیارہ سوڈان سے 110 پاکستانیوں کو لے کر آج سہ پہر جدہ سے روانہ ہوا۔ آج صبح پاک فضائیہ کا ایئربس طیارہ بھی سوڈان میں پھنسے ہوئے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔ پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سوڈان میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے انخلاء کے مشکل مشن کو مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیاروں کا بیڑہ قدرتی آفات اور حادثات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔