بھارت،ریاست منی پور میں بھارتی فوجی کا اغوا کے بعد قتل،نعش برآمد

امپھال (اے پی پی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک بھارتی فوجی کو اغوا کے بعد قتل کردیاگیا۔ منی پور میں چھٹی پر گئے ہوئے فوجی اہلکار کو ضلع امپھال کے علاقے ترونگ نیکان لونگ میں اس کے گھر سے اغوا کیا گیا،بعد ازاں اس کی لاش مشرقی امپھال میں سوگولمنگ پولیس سٹیشن کے تحت آنے والے کھوننگ تھک گاﺅں سے برآمدہوئی۔