وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میں ورلڈ بینک میں پاکستان میں (آپریشنز مینیجر) اور (سینئر سوشل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ)، جبکہ وزارت کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، بورڈ، ملک محمد احمد خان، ممبر (انفراسٹرکچر اینڈ ریجنل کنیکٹیویٹی) ڈاکٹر وقاص انور اور ممبر (سوشل سیکٹر اینڈ ڈیولیشن) رفیع اللہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک اہم شراکت دار ہے جسکی دہائیوں سے جاری امداد کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔نگران وزیر منصوبہ بندی نے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت اور عزم کو بھی سراہا۔ سمیع سعید نے ملک کی اقتصادی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان ملکی معیشت کو پائیدار راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک کے بیشتر حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو بدترین تباہی کا سامنا کرنا پڑا، 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا جس کے نتیجے میں حکومت نے 4آر ای فریم ورک تیار کیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے زیادہ تر منصوبے صوبوں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جن کی پہلے ہی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور قومی اقتصادی کونسل کی اےکنک ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ ملاقات میں عالمی بینک کنٹری ڈائریکٹر نے وزارت منصوبہ بندی کی سہولت کاری اور فعال کردار کو سراہا جس نے مختلف منصوبوں کے PC-1 کی فوری منظوری کے لیے گرین چینل قائم کیا۔ انہوں نے عبوری حکومت کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی خاص طور پر موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کے نفاذ، انسانی وسائل کی ترقی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، روزگار، پانی، زراعت اور توانائی کی ترقی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔