Waqt News
Monday | September 25, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • حکومت کا حج دورانیہ کم کرنے پر غور شروع
  • گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
  • صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن: عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے
  • غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

زمین بیمار ، علاج نہ ہوا تو سب ختم ہو جائے گا

Sep 19, 2023 | 11:42 11:42 AM, September 19, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
زمین بیمار ، علاج نہ ہوا تو سب ختم ہو جائے گا

زمین کی موجودہ حالت بظاہر ٹھیک نظر آنے والے ایک ایسے انسان جیسی ہے جسے اندر ہی اندر کئی مہلک بیماریاں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر زمین کو لاحق امراض پر فوری قابو نہ پایا گیا تو یہ سیارہ انسان کے رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔

ماہرین زمین کی صحت کا تعین 9 کلیدی شعبوں کی جانچ پرکھ سے کرتے ہیں جن میں آب و ہوا، کرہ ارض پر موجود حیات کی اقسام، میٹھے پانی کی دستیابی، خوراک کی آلودگی، انسان کے تیار کردہ کیمیکلز کی مقدار، سمندرمیں تیزابیت کی سطح، ہوا میں کاربن کی مقدار ، کرہ فضائی میں اوزون کی تہہ اور زمین کی حالت شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 شعبوں میں صورت حال تشویش ناک ہے ، جب کہ دو میں حالت بگاڑ کی طرف جا رہی ہے۔ صرف ایک شعبہ ایسا ہے جہاں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور وہ ہے کرہ فضائی میں اوزون کی تہہ ۔زمین کی فضا میں لگ بھگ 15 سے 30 کلومیٹر بلندی پر اوزون گیس کی ایک موٹی تہہ موجود ہے، جو خلا سے آنے والی نقصان دہ الٹرا وائلٹ تابکاری کو زمین تک پہنچنے سے روکتی ہیں۔ اگر اوزون نہ ہو تو زمین پر انسان کی بقا مشکل بن سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کے فضائی حصار میں اوزون کی تہہ سن 2066 تک مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔جن دو شعبوں میں صورت حال بتدریج خراب ہو رہی ہے وہ سمندر میں تیزابیت کی سطح اور ہوا میں کاربن گیس کی مقدار ہے۔جرمنی میں قائم آب و ہوا کے مطالعے سے متعلق ایک بین الاقوامی گروپ" پوٹس ڈیم انسٹی ٹیوٹ فار کلائمیٹ امپکٹ ریسرچ " کےڈائریکٹر جان راکسٹروم نے حال ہی میں جاری ہونے والی اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ صورت حال بہت خراب ہے۔ہماری تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ زمین کا مرض بڑھ رہا ہے۔سن 2009 میں سائنس دانوں نے زمین کی صحت کی جانچ کے لیے 9 اہم شعبوں کا تعین کر کے سائنسی بنیادوں پر ان کے اعداد و شمار اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ 2015 کی تحقیق میں 9 میں 5 شعبوں کی صورت حال کو زمین کی صحت کے لیے تشویش ناک قرار دیا گیاتھا۔ جب کہ اب 13 ستمبر کی رپورٹ میں تشویش ناک شعبوں کی فہرست میں ایک اور شعبے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو پانی ہے۔راکسٹروم کہتے ہیں کہ پانی اب محفوظ شعبوں کی فہرست سے باہر نکل گیا ہے ۔ہر آنے والے دن کے ساتھ زمین کو لاحق بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی علامتیں مختلف اشکال میں ہمارے سامنے آ رہی ہیں۔ مثال کے طور پر پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے خالی ہو رہی ہیں۔ موسموں کی شدت بڑھ رہی ہے۔ کہیں طوفانی بارشیں اور سیلاب تباہیاں پھیلاتے ہوئے انسانی جانیں نگل رہے ہیں تو کہیں خشک سالی زندگی سے اس کی روح چھین رہی ہے۔اسی طرح دریاؤں میں آلودگی بڑھ رہی ہے۔ جنگلات کی آگ معمول بنتی جا رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے زمین دہک کر تانبا ہونے کے دہانے تک پہنچ چکی ہے۔ ہوا میں مضر صحت گیسوں اور ذرات اور سمندروں میں زہر آلود کیمیکلز کی سطح اونچی ہوتی جا رہی ہے۔ سائنس دان کہتے ہیں کہ یہ کرہ ارض کو لاحق مرض کی وہ علامتیں ہیں جو حیات اور نباتات کی تمام اقسام کا پنپنا ناممکن بنا دیں گی۔ اور جب یہاں زندگی ہی نہیں رہے گی تو یہ ایک مردہ سیارہ بن جائے گا۔سائنس دان کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دستیاب وقت تیزی سے گھٹ رہا ہے۔ اگر ہمیں زندہ رہنا ہے تو زمین کی صحت کے لیے تیزی سے کام کرنا ہو گا اور ہمیں ہر صورت زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنا اور اسے 20 ویں صدی کی سطح پر واپس لانا ہو گا۔زمین کی بیماری اور 20 ویں صدی میں صنعتی ترقی کی شروعات ایک ساتھ ہوئی ہیں۔ صنعتی ترقی ہی زمین کی صحت کے بگاڑ کا اصل سبب ہے۔ انسان نے صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے معدنی ایندھن جلانا شروع کیا اور اس سے نکلنے والی کاربن گیسیں زمین کی فضا کے قدرتی نظام میں خلل ڈالنے لگیں۔اربوں برسوں سے یہ نظام کچھ اس طرح چل رہا تھا کہ سورج سے آنے والی حرارت کی لہریں زمین کو گرم کرتی تھیں اور رات کو زمین حرارت کو واپس خلا میں پلٹ دیتی تھی جس سے زمین کا درجہ حرارت قدرتی معمول پر رہتا تھا۔ لیکن کاربن گیسوں کی خاصیت یہ ہے کہ وہ حرارت کو واپس جانے سے روک دیتی ہیں۔ چنانچہ جیسے جیسے فضا میں کاربن گیسوں کی مقدار بڑھتی گئی، زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ اسے گلوبل وارمنگ کہتے ہیں جس کے اثرات کا ہم سب کچھ برسوں سے سامنا کر رہے ہیں۔زمین کے اس بنیادی مرض کا علاج یہ ہے کہ کاربن گیسوں کا اخراج بند کیا جائے تاکہ بڑھے ہوئے درجہ حرارت کو رفتہ رفتہ اپنی قدرتی سطح پر واپس آنے کا موقع مل سکے۔دنیا بھر کے سائنس دان اسی حل پر زور دے رہے ہیں۔ اسی موضوع پر عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں۔ معدنی ایندھن کے متبادل ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ لیکن انسان نے دو صدیوں میں ترقی کا جو ڈھانچہ کھڑا کیا ہے، اسے شفاف اور ماحول دوست توانائی پر منتقل کرنے میں کثیر سرمایہ اور طویل وقت لگے گا۔مسئلہ یہ ہے کہ انسان کے پاس لا محدود وسائل اور زمین کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس لیے کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہو گا۔ماہرین کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا کاربن گیسوں کا اخراج گھٹانے کی کوشش کر رہی ہے، ہمیں زمین کی بیماری کی دوسری علامتوں کے ازالے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جن میں ہوا اور پانی کی آلودگی پر قابو پانا، پلاسٹک اور پیٹرو کیمیکلز کا استعمال گھٹانا، اور جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ شامل ہیں۔ اور ان شعبوں میں پیدا ہونے والی خرابیاں دور کرنے کی کوششوں کو ایک ساتھ آگے بڑھانا وقت کا اہم تقاضا بن چکا ہے۔

حکومت کا حج دورانیہ کم کرنے پر غور شروع

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ

    Sep 25, 2023
  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

    Sep 24, 2023 | 15:05
  • وزن کم کرنے کیلئے صبح کے وقت پینے والے 4 مشروبات

    Sep 23, 2023 | 18:31
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب

    Sep 23, 2023 | 17:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • حکومت کا حج دورانیہ کم کرنے پر غور شروع

    Sep 25, 2023 | 16:15
  • الیکشن کمیشن: عام انتخابات انہی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے

    Sep 25, 2023 | 16:00
  • 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

    Sep 25, 2023 | 15:20
  • 2024 گرمی کی شدت اور ہیٹ ویوز

    Sep 25, 2023 | 14:17
  • قوم روایتی کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑائیں:اختر ڈار

    Sep 25, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ

    Sep 25, 2023
  • ناکام نظام، نااہل حکمران اور غریب عوام!!!!!!

    Sep 24, 2023
  • دنیا کو اب احساس ہوا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے!!!!

    Sep 23, 2023
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • 1

    بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے

  • 2

    بجلی چوری کے خلاف مہم اورپروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی ہیرا پھیری

  • 3

    نگران حکومت کی لانگ ٹرم پالیسیاں

  • 4

    نگران وزیراعظم کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جاندار خطاب

  • 5

    آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی ملاقات

  • 1

    یکم اکتوبر کو خوشخبری دیں گے۔ وزیر تجارت

  • 2

    اتوار‘ 7 ربیع الاول 1445ھ ‘ 24 ستمبر 2023ئ

  • 3

    ملک کو لوٹنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے‘ بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں‘ سراج الحق۔

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سکھ سولجرز

    Sep 25, 2023
  • آدمی ہیں تو مداری سے چھڑایا جائے

    Sep 25, 2023
  • اتنی مہنگائی کیوں

    Sep 25, 2023
  • اقوام متحدہ مےں وزےر اعظم کا دبنگ خطاب

    Sep 25, 2023
  • اکادمی ادبیات اور ڈاکٹر نجیبہ عارف

    Sep 25, 2023
  • لالہ زار نیل کنٹھ

    Sep 25, 2023
  • بگڑے ہوئے '' بے حمیت لوگ''

    Sep 25, 2023
  • خود کو تیس مار خاں نہ سمجھیں

    Sep 25, 2023
  • نسخہ کیمیا

    Sep 25, 2023
  • عام انتخابات کا اعلان

    Sep 25, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

  • 2

    حضور نبی کریمﷺ کی آمد کی بشارت(۲)

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    قانون

  • 3

    فلاح و بہبود

  • 4

    پاکستان

  • 1

    اقبال اور استعمار سے ماخوذ

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group