ہمیں دیوار سے نہیں لگایا جارہا، نواز شریف کی واپسی پرانا مسئلہ، سیاسی اتحاد قبل از وقت: بلاول

اوکاڑہ ،لاہور،فیصل آباد(نامہ نگاران، نوائے وقت رپورٹ )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں بہت مسائل ہیں،ایسا نہیں ہے کہ صرف ایک عمران خان کو بند کرنے سے ہم نے پاکستان کے تمام مسائل حل کئے،آج بھی کہیں اس کی وجہ سے کہیں انٹرنیشنل وجوہات کہیں دوسری وجہ سے مسائل ہیں،کوئی مانے یا نہ مانے سیاسی بحران بھی ہے،امن و امان اور دہشت گردی کی صورت میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظفر کالونی اوکاڑہ میں پیپلز یوتھ وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف بلوچ کے مقتول بھائی کاشف بلوچ کے انتقال پر ا ان کے والد اسلم بلوچ،والدہ ثریا بیگم،اہلیہ انیلہ بلوچ،بھائیوں عاطف بلوچ،عثمان بلوچ،ہمشیرہ رامشہ احتشام خدیضہ آصف،نیل عثمان اور ندیم بلوچ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔،بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نگران کابینہ کا حصہ ہوتا تو نگران وزیر اعظم کو مشورہ دیتا کہ وہ وزیر خارجہ کو نمائندگی دیں ویسے بھی خارجی محاز پر نگران حکومت کے پاس محدود دائرہ کار ہوتا ہے،ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں الیکشن کا شیڈول دے اس کے بعد مجھ سے سیاسی اتحاد کی بات پوچھیں،پارلیمینٹ،اقوام متحدہ اور آئی ایم ایف کے بورڈ میں صرف پیپلز پارٹی ہی حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے،،پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا،ایک سال میں معاشی بحران کا خاتمہ کیاانہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ تھا،راجہ ریاض کو ن لیگ اور ن لیگ کو راجہہ ریاض مبارک ہو،ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگایا جا رہا،جہاں تک لیول پلینگ فیلڈ کا تعلق ہے تو اسکو آصف علی زرداری ایڈریس کریں گے،بلاول بھتو نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی کا اپنی اہلیہ کو ساتھ کھڑا کر کے حلف لینا پاور فل میسیج ہے،یہ ایک اچھا پیغام ہے چیف جسٹس کے لئے ہماری نیک خواہشات ہیں۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری تحصیل تاندلیانوالہ کے جلہ موڑ پر پی پی پی رہنما خان ندیم خان بلوچ کی رہائش گاہ پہنچے اور ندیم خان بلوچ سے ان کے والد سابق رکن قومی اسمبلی خان شہادت علی خان بلوچ مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی،انہوں نے خان شہادت علی خان بلوچ مرحوم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے عمران سخاوت بلوچ اور صاحبزادی سابق رکن قومی اسمبلی راحیلہ شہادت بلوچ سے بھی تعزیت کی اور خان شہادت علی خان بلوچ مرحوم کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔