چین کا رویہ ہمیشہ دوستانہ رہا: تعاون بڑھائینگے: محسن نقوی

لاہور(نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان کے یوہائی کنونشن سنٹرمیں منعقدہ تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم میں شرکت کی۔ یوہائی کنونشن سنٹر پہنچنے پر ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر، ڑانگ یوپو اور سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر لیانگ یانشون نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور سرکاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے اعزاز میں انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کی جانب سے استقبالی ظہرانہ دیاگیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت کوپنجاب کے عوام کا اعزاز سمجھتا ہوں۔ چین کا رویہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ رہاہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی لگاو¿ رکھتے ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب 14کروڑ افراد کا صوبہ ہے جہاں ترقی کے بے شمار مواقع منتظر ہیں۔ ننشیا میں تعاون اور ترقی کے نئے راستے سامنے آئیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری وفد کی چین آمد کامقصد مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہے۔ انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کی بدولت اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر ڑانگ یوپونے کہاکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر لیانگ یانشون نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون کو فرض عین سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب کے سرکاری وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا۔علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین کے صوبہ ننشیاپہنچ گئے۔ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئرپورٹ پر وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلی محسن نقوی کا چینی صوبے ننشیا کے اعلیٰ سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا اور انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ننشیا کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔چینی حکام نے کہا کہ پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے -پنجاب اور ننشیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے ۔وزیر اعلی محسن نقوی ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے ۔جبکہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بیجنگ شہر کا دورہ کیا اور بیجنگ میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں،پولیسنگ کے نظام کا مشاہدہ کیا، ٹریفک نظام اور روڈ انفراسٹرکچر کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کا مشاہدہ کیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے لئے سہولتوں کی بہتری کیلئے چین کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...