پیس آتشزدگی‘ متاثرین کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے:کاشف انور
لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ پیس آتشزدگی سے متاثرہ مالی مشکلات کے شکار دکانداروں کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔ وہ پیس گلبرگ کے سابق صدر محمد عرفان لطیف کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد نے صدر چیمبر آف کامرس کوآتشزدگی کے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیس میں 408دکانیں ہیں جنہیں ایل ڈی اے نے سیل کیا ہوا ہے جبکہ سٹرکچر انجینئر کے مطابق عمارت کے سٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا اور یہ استعمال کےلئے محفوظ ہے۔کاشف انور نے حکومت سے اپیل کی کہ دکانداروں کے تحفظات فوری طور پر دو رکیے جائیں اور انکی دکانیں انکے حوالے کی جائیں۔