ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، ویرات کوہلی غائب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزڈن نے ایشیا کپ کی ٹیم آف ڈی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں ویرات کوہلی جگہ نہیں بناسکے۔ ایشیا کپ کے اختتام پر ’وزڈن‘ نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری سکور کی لیکن وہ سری لنکا کے خلاف جلد آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی کوہلی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ فائنل میں سری لنکا کے خلاف ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔ وزڈن نے اپنی ٹیم میں بطور اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل کو شامل کیا ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس کو منتخب کیا گیا ہے، چوتھے نمبر پر قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان شامل ہیں۔ کے ایل راہول بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ آل راو¿نڈر میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور بھارت کے ہارک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے، سری لنکا کے دنتھ ویلا لاگے کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ سپن میں گلدیپ یادیو شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر میں حارث رو¿ف، محمد سراج کو بھی جگہ ملی ہے۔مجموعی طور پر وزڈن کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان، سری لنکا کے دو، دو کھلاڑی اور بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے، نیپال اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن