شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کا اگلا بڑا امتحان بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوگا۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کولمبو اور پھر پریما داسا سٹیڈیم میں سری لنکا کے مقابلے پر سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں ان کی کپتانی کے انداز پر سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی قیادت کو لے کر اس وقت بہت زیادہ بات چیت کی جا رہی ہے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف ایشیا کپ کی شکست کیساتھ بورڈ کے دیگر معاملات میں خاصے الجھے ہوئے ہیں، البتہ چیئرمین کی حیثیت سے بابر اعظم کو قیادت کے منصب پر رکھنے یا ہٹانے کے حوالے سے وہ تحمل کیساتھ سوچ بیچار کر رہے ہیں۔کپتان کو رکھنے یا ہٹانے کا براہ راست فیصلہ چیئرمین کا اختیار ہے۔ البتہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاءاشرف بابر اعظم کو ورلڈ کپ سے قبل کپتانی کے منصب سے تو نہیں ہٹا رہے البتہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو تبدیل کر نے کا ذہن بنالیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹ لینے والے لیگ بریک بولر شاداب خان ان دنوں مکمل طور پر آﺅٹ آف فارم ہیں، البتہ کپتان بابر اعظم انہیں مسلسل 11 رکنی ٹیم میں شامل کرکے سخت تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن