پہلی سپورٹس میڈیسن کانفرنس لاہور میں اختتام پذیر،شرکاءنے تجربات سے آگاہ کیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے تعاون سے ہونے والی پہلی سپورٹس میڈیسن کانفرنس لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی، آخری روز ہونے والی تقریب کے شرکا میں اے ایف سی کے ہیڈآف سپورٹس میڈیسن ڈاکٹر گورچرن سنگھ، ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آف سپورٹس میڈیسن ظہرے ہراتیان،اے ایف سی کی ڈپٹی ہیڈ آف سپورٹس میڈیسن شاہد نیاز کھوکھر، ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈاکٹر آصف طفیل، ڈاکٹر اعظم خان شامل تھے۔ اے ایف سی اور پی ایف ایف کے باہمی معاون سے ہونےوالے ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں سے آنے والے انسٹرکٹرز نے مقامی ڈاکٹرز اور فزیوتھراپسٹ کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔