حکومت نے پٹرول مہنگا کرکے غربیوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا :ضیا ءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا حکومت نے 26 روپے پٹرول مہنگا کرکے غربیوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ۔ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا ۔بجلی اور پیڑول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور جان لیوامہنگائی کیخلاف اہلیان لاہور 21 ستمبر کو احتجاجی دھرنا میں شرکت کریں۔قائد سراج الحق ملک و قوم کی بہتری کیلئے میدان عمل میں ہےں۔ قوم ہمارا ساتھ دے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کے باہر تین روزہ احتجاجی دھرنا میں شہر بھر مختلف علاقوں کے دورہ پر شہریوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔