نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی ، عوام کی خوشحالی ہے‘سیف الملوک کھوکھر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایدیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان‘ سید توصیف شاہ‘ ماجد ظہور ، نگہت شیخ اور شہباز حیدر سمیت دیگر نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کےلئے قیادت کی طرف سے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ انشاء اللہ پورا کرینگے ، نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا،پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا،نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے،نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے، جب پاکستان ترقی کرتا ہے۔