اقلیتوں کے جان و مال ، حقوق کا تحفظ دینی مدراس کی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے:آئی جی
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور حقوق کے تحفظ کا پاکستان کے تمام دینی مدراس کی تعلیمات کا بنیادی جزو ہے۔ جامعہ نعیمیہ سمیت تمام مذہبی تربیت گاہوں میں طلبا کو امن، اتحاد اور بین المذاہب بھائی چارے کا پیغام و تربیت دی جا رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان، حکومت پنجاب، پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے اسلامی احکامات کے مطابق اقلیتی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں فلاحی اقدامات جاری ہیں جن سے سماجی مشکلات کا شکار خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور دیگر کمزور طبقوں کو تحفظ اور معاونت حاصل ہورہی ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے پولیس شہداءاور غازیوں کے ساتھ ساتھ حاضر ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔مختاراں رفیق فاو¿نڈیشن کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او او یو سائن کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور مختاراں رفیق فاو¿نڈیشن کے صدر عبدالمجید نے ایم او یو پر دستخط کئے۔