فیروزوالہ:زیادتی کی کوشش ناکام
فیروز والہ( نامہ نگار) نواحی آبادی مبارک آباد میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے والد نے منہ کالا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ رخشندہ بی بی کی رپورٹ پر ملزم مقصود احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 2 سال قبل بھی ایسی قبیح حرکت کرنے کی کوشش کی تھی۔