Waqt News
Friday | September 22, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے عالمی امن کو خطرہ ہے: سعودی عرب
  • ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان 2 معاہدے طے پاگئے
  • کینیڈا کے وزیر اعظم کا بھارت سے مطالبہ
  • ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار
  • امارات وژن 2047: پاکستان کی ٹریلین ڈالر اقتصادی بحالی عالمی سطح پر اجاگر

اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک

Sep 19, 2023 10:27 AM, September 19, 2023
  • میاں حبیب
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک

 پاکستان کے مسائل گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتے جا رہے ہیں عام آدمی کی زندگی کسی عذاب سے کم تر نہیں حالت یہ ہوگئی ہے کہ لوئر مڈل کلاس کے ہر گھر کے اخراجات سے زیادہ یوٹیلیٹی بل ہیں لوگ اپنے بچوں کے کھانے پینے ان کی پرورش پر کم پیسے خرچ کر رہے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی بلز کی مد میں زیادہ اخراجات کرکے ریاست کے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ریاست ہے کہ چلنے کا نام نہیں لے رہی نت نئے امتحان نت نئے سیاپے نت نئی سازشیں نت نئی کارروائیاں نت نئے ایجنڈے نت نئے دباو اور خون نچوڑنے کے نت نئے طریقے بااختیار لوگوں کے نت نئے چونچلے ہر روز میڈیا پر نت نئی کہانیاں تاہم ایک سوال جو بہت گہرا ہوتا جا رہا ہے کہ آخر کار پاکستان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔
 ایک طرف سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ عروج پر ہیں تو دوسری جانب مہنگائی کا طوفان ہر چیز کو اڑا لے جا رہا ہے بجلی کا بل ہی مان نہیں تھا اوپر سے گیس کے بل دوگنا بڑھا دیے گئے اور رہی سہی کسر پٹرول بم نے نکال دی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے۔ ایسے لگتا ہے عوام کو سول وار کی طرف گھسیٹا جا رہا ہے لیکن کمال کاصبر پایا ہے اس قوم نے سب کچھ برداشت کیے جا رہی ہے پاکستان تمام تر مسائل کے ساتھ ایک نئے فیز میں داخل ہو رہا ہے یہ نیا فیز بظاہر نگرانوں کا ہے لیکن یہ دور منتخب حکومتوں سے زیادہ بااختیار لوگوں کا ہے ۔
چھٹی حس کہہ رہی ہے عوام کو قبروں تک پہنچا کر ریلیف دینے کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ عوام کو یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ انھیں موت کے منہ سے بچایا گیا ہے ۔میجر آپریشن شروع ہو چکا ہے چند دنوں میں بہت کچھ ہوتا ہوا نظر آئے گا پاکستان کے نئے قاضی القضا کے آنے سے عدالتوں کا نیا چہرہ سامنے آئے گا نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بہت نازک دور کے چیف جسٹس ہیں جہاں منصفی کرنا پل صراط سے گزرنے کے مترادف ہے غیر معمولی حالات ہیں جبکہ عدلیہ بہت زیادہ ڈمیج ہو چکی ہے اس کے وقار کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے۔
 پچھلے دور میں عدلیہ کی رٹ بہت زیادہ مجروح ہو چکی ہے لیکن نئے دور کے اپنے تقاضے ہیں بااختیار حلقے ان سے آوٹ آف دی وے سپورٹ کی خواہش رکھتے ہیں سیاسی جماعتیں ان سے لیول پلینگ فیلڈ کی آس لگائے بیٹھی ہیں کہ عدلیہ ان کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے گی بنیادی انسانی حقوق پر پہرہ دے گی خود چیف جسٹس صاحب کا بھی کڑا امتحان ہے کہ ماضی میں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا ہے کیا وہ سارا کچھ بھول کر نئے راستے کا انتخاب کرتے ہیں یا پھر وہ اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے معاملات کے مداوا میں پڑ جاتے ہیں عوام کی بھی ان سے بڑی توقعات ہیں کہ انھیں فوری انصاف کے حصول میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے یا اعلی عدالتیں ریاستی معاملات میں الجھ کر رہ جاتی ہیں دوسری جانب تازہ ترین سیاسی صورتحال یہ ہے کہ پاکستان پر ایک بین الاقوامی طاقت پورے زور کے ساتھ دباو ڈال رہی ہے کہ فوری الیکشن کروانے جائیں جبکہ زمینی حقائق یہ بتا رہے ہیں کہ ایجنڈا کی تکمیل تک الیکشن نشتہ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف اگلے ماہ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق وطن واپس آجاتے ہیں تو سمجھیں کہ الیکشن ہونے جا رہے ہیں اگر وہ نہیں آتے تو اس کا۔مطلب یہ ہے کہ الیکشن میں غیر معمولی تاخیر ہے یہ بھی تاثر دیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن آج کل اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک میں ہے ان کے قریبی لوگوں کو نگران حکومت میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے ۔انکے پروردہ بیوروکریٹس کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے انھیں ریلیف دینے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے دوسری جانب ان کی حلیف جماعت پیپلز پارٹی کی آہ وبکا بتا رہی ہے کہ ان کو اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک میں کوئی جگہ نہیں مل رہی سب سے متاثرہ جماعت پی ٹی آئی بھی گڈ بک کے کسی صفحے تک رسائی کی تگ ودو میں ہے سابق چیف جسٹس بندیال صاحب جاتے جاتے نیب کا جن آذاد کر گئے ہیں جس سے سانپ سیڑھی کا نیا کھیل شروع ہو گیاہے ۔
اسٹیبلشمنٹ کے پاس سیاستدانوں کو اوقات میں رکھنے کا بہت بڑا ہتھیار آ گیا ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ وہ محفوظ ہو چکے ہیں وہ اب سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے پاس اسٹیبلشمنٹ کی گڈ بک میں جگہ پانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے پاس اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے آپریشن کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں اسٹیبلشمنٹ کو ایک طرف کارروائی سے عوامی پذیرائی مل رہی ہے تو دوسری جانب فوری الیکشن کروانے کے لیے بین الاقوامی دباو کا سامنا ہے جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگر عوام کو فوری ریلیف نہ ملا تو گیم کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گی۔
٭....٭....٭

مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے عالمی امن کو خطرہ ہے: سعودی عرب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
میاں حبیب

میاں حبیب

مشہور ٖخبریں
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • منہ کے چھالوں کی وجوہات اور 10 گھریلو علاج

    Sep 21, 2023 | 22:42
  • وزیراعظم کا پاسِ عہد

    Sep 21, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مسلح گروہوں کے بڑھتے کردار سے عالمی امن کو خطرہ ہے: سعودی عرب

    Sep 22, 2023 | 15:56
  • ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان 2 معاہدے طے پاگئے

    Sep 22, 2023 | 15:54
  • کینیڈا کے وزیر اعظم کا بھارت سے مطالبہ

    Sep 22, 2023 | 15:50
  • امارات وژن 2047: پاکستان کی ٹریلین ڈالر اقتصادی بحالی عالمی ...

    Sep 22, 2023 | 15:43
  • امریکا کی بھارت پر الزامات کے معاملے پر کینیڈا سے کشیدگی کی ...

    Sep 22, 2023 | 15:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • نریندرا مودی کی کھلی دہشتگردی اور عالمی برادری ...

    Sep 21, 2023
  • 1

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 2

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 3

    جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس اور اس کی افادیت کا سوال

  • 4

    کینیڈا میں بھارتی سازش کے تحت سکھ رہنما کا قتل

  • 5

    چیف جسٹس دیگر اداروں کے افسران کے لیے ایک مثال ہیں

  • 1

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • 3

    بدھ‘ 3 ربیع الاول 1445ھ ‘ 20 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ملک کا قیمتی اثاثہ

    Sep 22, 2023
  • خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور بھارت کی ...

    Sep 22, 2023
  • کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

    Sep 22, 2023
  • ادھورے لوگ

    Sep 22, 2023
  • حکمران اشرافیہ طبقات کا سفاکانہ طرز عمل

    Sep 22, 2023
  • معیشت کی بہتری بھی ضروری ہے اور الیکشن بھی!!

    Sep 22, 2023
  • دبنگ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سلام

    Sep 22, 2023
  • اور اسباب بن گئے تقسیم کے

    Sep 22, 2023
  • لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت

    Sep 22, 2023
  • میڈیکل سائنس کے مطابق انسانی دماغ کے اندر ایک limpic ...

    Sep 22, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 3

    اسلام سے قبل عرب کے حالات

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    پاکستان

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہلالی پرچم

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    تہذیب

  • 2

    توحیدِ امم

  • 3

    اسلامی قانون

  • 4

    تگ و دو

  • 5

    عالم اسلام

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group