Waqt News
Friday | September 22, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ
  • چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار
  • میکسیکو کی سرحد: دنیا کا سب سے خطرناک زمینی نقل مکانی کا راستہ، تصویری جھلکیاں 
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

نئے چیف جسٹس آف پاکستان اور عدلیہ کی نئی ترجیحات

Sep 19, 2023 10:22 AM, September 19, 2023
  • اداریہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نئے چیف جسٹس آف پاکستان اور عدلیہ کی نئی ترجیحات

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیاہے اور یہ حلف ان سے اس شخصیت نے لیا ہے جس نے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بجھوایا تھا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سابق چیف جسٹس صاحبان، ججوں، وکلاءاور صحافیوں نے شرکت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 5 ستمبر 2014ءکو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔ 2019ءمیں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انھیں تین سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انھوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع کے بعد اپریل سے معمول کے بینچوں میں بیٹھنے سے معذرت بھی کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان بننے کے ساتھ ہی جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ بھی بن گئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سننے کا فورم ہے۔
نئے چیف جسٹس کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو بھی ہوئی ہے اور اب جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر بالترتیب ان دونوں سپریم باڈیز کے ارکان بن گئے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آف پاکستان اور 2 سینئر ترین جج شامل ہوتے ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے 4 سینئر ترین ججوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں کچھ نئی تقرریاں بھی ہوئی ہیں جن میں سے ایک اہم تقرری رجسٹرار سپریم کورٹ کی ہے۔ سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے۔ جزیلہ اسلم کو 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف سٹاف تعینات ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہبازشریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔ سابق وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عدل آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ شہبازشریف نے کہا امید ہے کہ دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ دعا ہے کہ نئے چیف جسٹس اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تقرر ہوتے ہی کچھ نئی روایات کی بنیاد رکھی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ عدلیہ کی ترجیحات میں تبدیلی آرہی ہے اور یہ تبدیلی ایسی ہے جس سے عوام کا اس ادارے پر اعتماد بڑھے گا۔ ایک تو نئے چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ءسے متعلق سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دے دی ہے، اور دوسرا، انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کورٹ کی کارروائی سرکاری ٹیلی ویژن چینل یعنی پی ٹی وی کے ذریعے براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اسی کیس کے حوالے سے فل کورٹ کی تشکیل نہ کرنے پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپنی سبکدوشی کے قریب کے زمانے میں ذرائع ابلاغ میں ہونے والی بحثوں کا خصوصی موضوع بنے۔ اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے اس وقت موجودہ پندرہ ججوں پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے کر ایک بار پھر خود کو ایک ایسی شخصیت شکے طور پر پیش کیا ہے جو ادارے اور اس کے وقار کو اپنی ذات اور انا سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
جس ایکٹ سے متعلق سماعت کے لیے سپریم کورٹ کی فل کورٹ تشکیل دی گئی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالتِ عظمیٰ کے8رکنی لارجربینچ نے رواں برس اپریل میں اسی ایکٹ پرحکم امتناعی جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے عدالت کے معاملات میں دو ایسی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن کے بارے میں جسٹس عمر عطا بندیال کا خیال یہ تھا کہ یہ تبدیلیاں ان کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے کی جارہی ہیں؛ ان تبدیلیوں کے ذریعے بینچ کی تشکیل اور سوموٹو نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے تین سینئر ججوں کو دیا گیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے مختلف حلقوں کی جانب سے ہونے والے مسلسل تقاضوں کے باوجود اس ایکٹ پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل نہیں دی تھی۔
سپریم کورٹ میں گزارے گئے گزشتہ نو برس کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کو ایک اصول پرست شخصیت کے طور پر منوا چکے ہیں۔ ان کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس کے معاملے میں بھی انھوں نے خود کو مضبوط اعصاب کی حامل شخصیت ثابت کیا۔ اب بطور چیف جسٹس آف پاکستان ان پر بہت بھاری ذمہ داری آگئی ہے تاہم انھوں نے حلف لینے کے بعد پہلے ہی دن جس روایت کی بنیاد رکھی ہے اس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی عزت اور وقار کو ہر حال میں اپنی ذات پر ترجیح دیں گے اور ادارے کو ایک سمت میں لے کر جائیں گے جہاں عوام کا اس ادارے پر اعتماد بڑھے گا۔ یہ ایک بہت ہی مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ قبل ازیں، سپریم کورٹ جس طرح مختلف متنازع معاملات کے حوالے سے موضوعِ بحث بنی رہی ہے اس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا تاہم اب یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس آف پاکستان اپنے ادارے کی ساکھ کو بحال کریں گے۔

راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اداریہ

اداریہ

مشہور ٖخبریں
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • منہ کے چھالوں کی وجوہات اور 10 گھریلو علاج

    Sep 21, 2023 | 22:42
  • وزیراعظم کا پاسِ عہد

    Sep 21, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • راولپنڈی: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی

    Sep 22, 2023 | 18:38
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ

    Sep 22, 2023 | 18:35
  • چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار

    Sep 22, 2023 | 18:28
  • میکسیکو کی سرحد: دنیا کا سب سے خطرناک زمینی نقل مکانی کا ...

    Sep 22, 2023 | 18:24
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نومبر میں پاکستان کا دورہ ...

    Sep 22, 2023 | 18:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • کینیڈا کے ساتھ پرانی بھارتی مخاصمت کا اب اظہار

    Sep 21, 2023
  • نریندرا مودی کی کھلی دہشتگردی اور عالمی برادری ...

    Sep 21, 2023
  • 1

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 2

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 3

    جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس اور اس کی افادیت کا سوال

  • 4

    کینیڈا میں بھارتی سازش کے تحت سکھ رہنما کا قتل

  • 5

    چیف جسٹس دیگر اداروں کے افسران کے لیے ایک مثال ہیں

  • 1

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • 3

    بدھ‘ 3 ربیع الاول 1445ھ ‘ 20 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ملک کا قیمتی اثاثہ

    Sep 22, 2023
  • خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور بھارت کی ...

    Sep 22, 2023
  • کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

    Sep 22, 2023
  • ادھورے لوگ

    Sep 22, 2023
  • حکمران اشرافیہ طبقات کا سفاکانہ طرز عمل

    Sep 22, 2023
  • معیشت کی بہتری بھی ضروری ہے اور الیکشن بھی!!

    Sep 22, 2023
  • دبنگ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سلام

    Sep 22, 2023
  • اور اسباب بن گئے تقسیم کے

    Sep 22, 2023
  • لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو بدلنے کی ضرورت

    Sep 22, 2023
  • میڈیکل سائنس کے مطابق انسانی دماغ کے اندر ایک limpic ...

    Sep 22, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 3

    اسلام سے قبل عرب کے حالات

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    پاکستان

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ہلالی پرچم

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    تہذیب

  • 2

    توحیدِ امم

  • 3

    اسلامی قانون

  • 4

    تگ و دو

  • 5

    عالم اسلام

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group