والد کی ڈانٹ سے فرار پشاور کا بچہ دنیاپور سے مل گیا

دنیاپور ( نامہ نگار) دس سالہ مدثر خان جو پشاور کا رہائشی ہے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر کو گھر سے نکل پڑا اور پشاور سے مختلف شہروں سے ہوتا ہوادنیاپور پہنچ گیا گمشدہ بچے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی پولیس نے گمشدہ مدثر خان کو اس کے والد اختر حسین کے حوالے کر دیاجبکہ صدر دنیاپور پولیس نے بچے کو نئے کپڑے اور جوتے بھی لیکر دئے۔