پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 23 ستمبر سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔