ایپکاالیکشن نہ ہونے سے ملازمین کے مسائل بڑھ رہے ہیں:اسلم خان
لیاقت پور(نامہ نگار)ایپکا کے مرکزی قائدین میاں عبدالحنان، صاحبزادہ محمد آصف رفیق عباسی، میاں مظہر رشید نے مرکزی رہنما جام منیر اختر شاہین کی قیادت میں تحصیل لیاقت پور کے سینئر رہنما سردار محمد اسلم خان سے ان کی رہائش گاہ پر انکی خیریت دریافت کی وہ کئی روز سے عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر زیرِ علاج ہیں۔ اس موقع پر سردار اسلم خان نے ایپکا ضلعی الیکشن بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ الیکشن ہو جانے چاہئیں جو گزشتہ 6 سال سے التوا کا شکار ہیں جس سے سرکاری ملازمین کے مسائل بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا انہیں اور دیگر ساتھیوں کو جام منیر گروپ اور ان کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے وفد نے انہیں اب تک کی پیش رفت بارے آگاہی دی۔