غیر معیار ی کھانے فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز:اے سی بھکر
بھکر(نامہ نگار ) غیر معیاری کھانے اور زائد نرخ وصو ل کرنے والے ہوٹلز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھکر انور علی کانجو نے کیا انہوں نے بتایا کہ سرکاری پروٹوکول کے بغیر عام شہری کے روپ میں تحصیل بھر کے ہوٹلز کا اچانک دورہ کر رہا ہوں۔ جہاں کہیں کسی بھی ہوٹل کو غیر معیاری اور اوورچارجنگ میں ملوث پایا تو اس کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی ہوگی اسی طرح اوورچارجنگ میں ملوث ہوٹل کو نہ صرف سیل کیا گیا بلکہ اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔