اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران شہریوں کے متاثر ہونے اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری۔ ملک میں مزید 71 افراد جان سے گئے اور 2580 مزید کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55ہزار27 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2580 کے نتائج مثبت آئے یوں نئے کیسز کی شمولیت کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وباء سے متاثرہ 71 شہریوں زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ 4964متاثرین کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسر ی جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے ۔وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لئے مقرر ہے۔
واضح رہے کہ دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 84لاکھ 28 ہزار 499 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 93ہزار 29افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 666 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87لاکھ 29 ہزار742 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 86 لاکھ 29ہزار76 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 20 کروڑ 50لاکھ 5 ہزار728 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 27لاکھ 99 ہزار907 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 34لاکھ 17 ہزار390 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔