پشاور ‘ مقروض شخص نے خودکشی کرلی
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے علاقہ بشیر آباد میں متعدد افراد کے مقروض شخص نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے امجد ساکن گڑھی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اُس کے چچا 46سالہ عبد الوہاب ولد عبد المجید ساکن حسن گڑھی نے بڈھنی پل کے قریب فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔، متوفی عبد الوہاب قرض دار ہوچکا تھا جس کی بناء پر اس نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق متوفی کے قریب سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔