نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ
ملتان(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے براستہ دبئی وطن روانہ ہوگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دی۔ طیارہ کل شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوا ۔ جہاں سے نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرے گا۔