امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپریل 2021 تک اپنے ہر شہری کے لئے کافی مقدار میں نوول کرونا وائرس ویکسین تیار کرلے گا۔صدر نے وائٹ ہاس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ سال کے آخر تک ملک کے پاس نوول کرونا وائرس ویکسین کی کم از کم 10 کروڑ یا اس سے کہیں زیادہ خوراکیں ہونگی۔ٹرمپ نے کہا کہ ہر ماہ کروڑوں خوراکیں دستیاب ہونگی اور ہم توقع کرتے ہیں کہ اپریل تک ہر امریکی کےلئے کافی مقدار میں ویکسین موجود ہو گی اور دوبارہ اس مرحلے پر بھی میں کہوں گا کہ جتنا جلد ہو سکا اتنی تیزی سے اس کی فراہمی ہو گی۔صدر کا یہ تبصرہ ان دنوں کے بعد آیا جب انہوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ امریکہ اکتوبر میں ہی نوول کرونا وائرس ویکسین کی تقسیم شروع کر دے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024