شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بیروت میں المقاصد ہسپتال کے ماتحت کڈنی سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق المقاصد ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بدر کو کڈنی سینٹر کے افتتاح کے بعد لبنان میں شاہ سلمان مرکز کے انچارج فہد القناص نے سینٹر کے حوالے سے ڈائیلیسس کے طبی آلات، لوازمات اور دیگر امدادی سامان حوالے کیا۔ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شریک افراد نے ہسپتال میں کورونا یونٹ اور سینٹر کے ایک ایک حصے کا دورہ کیا۔ یہاں انتہائی نگہداشت کے ریاض میڈیکل سینٹر کا بھی معائنہ کیا گیا۔ المقاصد فلاحی انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل سنو نے کڈنی سینٹر کا تحفہ دینے پر سعودی عرب، اس کی قیادت، حکومت و عوام سے اظہار تشکر کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38