ٹیلر سوئفٹ کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے الزام میں امریکی شہری کو 30ماہ قید کی سزا

امریکہ کے ایک وفاقی جج نے پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ کو دھمکی آمیز خطوط اور ای میل بھیجنے کے جرم میں، ٹیکساس کے رہائشی ایرک ساربرک کو 30 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔ ایرک ساربرک پر الزام ہے کہ اس نے 2018 میں بگ مشین لیبل گروپ کو 40 سے زیادہ خطوط اور ای میل بھیج کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے سوئفٹ سے متعارف کرائے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خطوط مزید پرتشدد اور دھمکی آمیز ہوگئے جس کے بعد اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیاتھا ۔