گمبٹ سے اغوا کی گئی خاتون کوٹ ادو سے بازیاب
گمبٹ (نامہ نگار) 3 ماہ قبل گمبٹ تھانے کی حدود گوٹھ غلام حیدر فل سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون شازیہ پروین فل کو گمبٹ پولیس نے پنجاب کے شہر کوٹ ادو سے بازیاب کرا لیا گیا مسمات شازیہ پروین نے گمبٹ کی عدالت میں 164 کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ قبل 3 ملزمان نے مجھے اغوا کر کے پنجاب لے گئے تھے دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ قبل اغوا کی گئی خاتون شازیہ پروین کو بازیاب کرا یا ہے اور دو ملزمان عبدالجبار اور الطاف کو گرفتار کیا ہے جنکو عدالت نے جیل بھیج دیا عدالت میں خاتون کا 164 کے بیان کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔