ڈیجیٹل مالی ادائیگیوں کو اپنانے میں اضافہ
گزشتہ چند سالوں کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامہ کی ساخت میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صارفین کا طرز عمل بدل رہا ہے اور لوگ اب کسی رابطے اور نقد رقم کے بغیر لین دین کی جانب گامزن ہو رہے ہیں۔ اسی اثناء میں COVID-19 کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس رجحان کو توقعات سے زیادہ بڑھانے میں مدد ملی۔ تازہ ترین اعداد و شمار ڈیجیٹل ادائیگی کے ایکو سسٹم کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ رجحان پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہوتے ہوئے بڑھتا جا رہا ہے۔ نقد رقم کو اب اہمیت حاصل نہیں رہی، درحقیقت ایسی معیشتیں جو نقد رقم پر انحصار کرتی ہیں، آہستہ آہستہ ترقی کرتی ہیں اور اہم مالی فوائد سے محروم رہتی ہیں۔ اس کے برعکس ایسی معیشتیں زیادہ کامیاب ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اختیار کیا۔ جب ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بات آئے تو پاکستان کے پاس اس وقت کئی اہم سروسز موجودہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کا رجحان کس طرح بڑھ رہا ہے اور لوگ اب ڈیجیٹل لین دین کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل والٹس کو اپنانے سے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ …علی الطاف۔کراچی