جاپان کے وزیردفاع تارو کونو نے کہاہے کہ اُن کے ملک کو ایسے کوئی خفیہ شواہد نہیں ملے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحالیہ حملوں میں ایران ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیردفاع تارو کونو نے ٹوکیومیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جاپان کسی بھی فوجی ردعمل میں حصہ نہیں لے گا اورموجودہ بحران کے سفارتی حل کی کوششیں کرے گا۔
وزیردفاع نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا جنہوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ کیاتھا۔