ملتان : ملتان میں ڈینگی مچھر کے بےقابو ہونے کے باعث نشتراسپتال میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نشتراسپتال2نئےمریضوں کےساتھ9میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ ڈینگی وائرس میں مبتلا12مریض آئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج ہیں ۔
اسپتال زرائع کا کہنا ہےکہ مریضوں کاتعلق ملتان،خانیوال،مظفرگڑھ،لیہ،ڈی جی خان، لودہراں سے ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم اورنگزیب نےڈینگی سےاموات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ نالائق حکومت ڈینگی اورلوگوں کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے،عوام مررہےہیں،نالائق حکمران اپوزیشن سےجگتیں کررہےہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہےکہ عوام ڈینگی سےوفات پارہےہیں،یاسمین راشدجگتیں سنارہی،وزیرصحت لطیفےسنانےکےبجائےسنجیدگی کامظاہرہ کریں،عمران خان حکومت نےکینسرمریضوں کی دوائیاں بندکردیں۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران صاحب صحت کا انقلاب کہاں ہے،صحت پروگرام لانےکےبجائےغریبوں کی مفت دوائیاں ختم کردیں ۔