ایف بی آر نے 9600 وکلا کو نوٹس جاری کر دیئے

ملتان کے 10 ہزار وکلا میں سے صرف 400 وکلا فائلر نکلے۔ ایف بی آر نے 9 ہزار 6 وکلا کو نوٹس جاری کر دئیے۔ وکلا کو آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان کے وکلا ٹیکس نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ملتان کے مجموعی طور پر 10 ہزار وکلا میں سے صرف 400 وکلا فائلر نکلے۔ شہریوں کو فائلر بننے میں قانونی معاونت فراہم کرنے والے وکلا نے خود فائلر بننے کی کوشش ہی نہیں کی۔ایف بی آر نے ملتان کے 9 ہزار 6 سو وکلا کو نوٹس جاری کر دئیے۔ نوٹس میں وکلا کو اپنی آمدن اور ادا کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق لاکھوں روپے فیس وصول کرنے والے وکلا کی اکثریت ٹیکس نادہندہ ہے۔