سوزوکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں کو سلنڈروں سے لوڈ سوزوکی نے ٹکر ماردی جس سے ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا پولیس کووقاص احمد نے بتایا کہ بجنیال پلی کے قریب میرے بھائیوں کو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے سلنڈروں سے لوڈ سوزوکی نے ٹکر ماردی جس سے کاشف علی جاں بحق ہوگیا جبکہ وقار زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔