افغانستان:دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50تک پہنچ گئی
کابل(صباح نیوز) افغانستان میں مختلف مقامات پر ہونے والے 2 دھماکوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ،تعداد 50 تک پہنچ گئی جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ یاد رہے گزشتہ روز افغانستان کے شہر چریکار میں انتخابی جلسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بال بال بچ گئے تھے۔پولیس اور سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد ہلاک اورزخمی ہوگئے تھے۔ادھرافغان حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں حکومتی عمارتوں پر خود کش حملے کیے گئے ہیں۔ بدھ کے دن مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔