چلی کے70فیصد علاقے میں قحط کی صورتحال
سان تیاگو (این این آئی)بارشوں کی کمی کے باعث چلی کے 70فیصد علاقوں میں قحط جوکہ 60 سال کے عرصے میں اب تک کی بدترین خشک سالی کاسامنا ہے۔بارشیں نہ ہونے سے ندی نالے خشک، مویشیوں کاچارہ بننے والا سبزہ سوکھ کرختم ہورہا ہے۔خراب صورتحال کے باعث مویشیوں کوقحط زدہ علاقوں سے کم متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔