ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، اپیلوں پر حتمی فیصلے تک تینوں کی سزائیں معطل رہیں گی۔
سابق وزیرِاعظم، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا گیا۔سابق وزیرِاعظم کا قافلہ لاہور ایئرپورٹ سے رنگ روڈ کے ذریعے جاتی امراء روانہ ہوا تو کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ لیگی کارکنوں کے کا جواب نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر دیا۔