دبئی میں جاری ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 163 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے 29 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی اہم میچ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 12 میں سے 5 بار کامیابی نے گرین شرٹس کے قدم چومے اور 5 بار بھارتن نے میدان مارا ہے جبکہ 2 میچ برابر رہے۔