وزیر اعظم عمران خان سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم کو شاہی محل آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور دو نوں مما لک کے ترا نوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو شاہی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024