دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم 43.1اوورز میں 162 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
پاکستانی بلے بازوں نے اہم میچ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔