الیکشن کمیشن آف پاکستان کامستقبل میں ووٹرز کی مزید آگاہی اور سہولیات کے لیے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مستقبل میں ووٹرز کی مزید آگاہی اور سہولیات کے لیے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے،۔خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو مزید بڑھانے کی آگاہی مہم ، اور ووٹر رجسٹریشن کی تجاویز کاخیرمقدم کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بدھ کوGender and Disability Electoral working Group کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اجلاس میں سول سوسائٹی ممبران اور قومی کمیشن برائے خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے عام انتخابات کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں پر معلومات شیئر کیں اور بہتر انتخابی عمل کے لیے تجاویز دیں۔خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت بڑھانے کے لیے آگاہی مہم ، اور ووٹر رجسٹریشن کی تجاویز سامنے آئیں۔ خواجہ سرا ووٹرز کی سہولت کے لئے الیکٹورل رول میں اضافی کالم اور شناختی کارڈ کے حصول لے لیے درپیش مسائل کے حل کی تجاویزدی گئیں۔ میٹنگ کے دوران معذور ووٹرز کی سہولت کے لِئے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کی خواتین، معذور اور خواجہ سرا ووٹرزکے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں ووٹرز کی آگاہی اور سہولیات کے لیے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔