قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا. اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تو عدالت میں موجود شہاز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید اپنے بھائی نواشریف کو اس فیصلے کے بارے میں فوری طوری اطلاع پہنچائی ،سزا معطلی کے بارے میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں مطلع کر دیا گیاجس پر تینوں نے اللہ کے حضور شکر انہ ادا کیا ۔فیصلہ سنانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اسی بنیاد پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے بند کرادیئے گئے تھے اور سکیورٹی الرٹ کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کر دیں اور تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024