ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، سرفراز الیون نے تیاری مکمل کرلی، دونوں طرف سے سخت مقابلہ کی توقع ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے شروع ہونے میں چند گھنٹے رہتے ہیں عوام کی دھڑکنیں تیز جبکہ مختلف شہروں کے شاپنگ مالز اورآڈیٹوریم میں اسکرینیں سج گئیں، اس موقع پر پاکستانی شوبز اسٹارز اور اسپورٹس شخصیات بھی پرجوش دکھائی درہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لیے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اسکینڈل کوئین اور اداکارہ میرا نے ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی۔
انہوں نے کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی فخر زمان اور محمد عامر کا نام لیکر کہا کہ میں اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعاگوں ہوں، میری ٹیم بہت اچھی اور پرجوش ہے، تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری نیک تمنائیں ہیں۔
پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن فخرعالم نے بھی پاکستانی ٹیم کے لیے ٹوئٹر پر پیغام دیا، انکا کہنا تھا پاک بھارت ٹاکرا کا انتظار سب کو ہوتا ہے مگر ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے غیرضروری شوز کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک اچھے مقابلہ کی امید کرنی چاہیں۔ ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے مگر ساتھ ہی دوسری ٹیم کے جذباتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔