راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے،ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں انکی ڈیوٹیاں لگای دی گئی ہیں،پورے شہر سمیت ،محرم کے جلوسوں کے راستوں ،امام بارگاہوں ،قبرستانوں کی بھرپورطریقے سے صفائی شروع کر دی گئی ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف ممبران میونسپل کارپوریشن بلڈنگ اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں بھی فرائض سرانجام دینگے ۔شہر میں مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مختلف شفٹوں میں موجود رہیگا،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے تمام آپریشنل عملہ اور سیکٹر چیف صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کا معائنہ کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کیا جائیگی۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے محرم الحرام کیلئے صفائی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر کی گلیوں ،راستوں، جلوسوں کی گزرگاہوں ، امام بارگاہوں کے ارد گردخصوصی صفائی شروع کر دی گئی ہے ۔