را ولپنڈی میں مشتبہ 1423 میں سے 35ڈ ینگی کے کنفر م مر یض ہیں،صا ئمہ یو نس
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنرہیڈ کوا ٹرزصا ئمہ یو نس کو ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس میںمحکمہ صحت کی جا نب سے ڈ ینگی سے متا ثر ہ مر یضوں کی تا زہ تر ین صورتحال سے آ گاہ کر تے ہو ئے بتایا گیا کہ اس و قت را ولپنڈی میں مشتبہ 1423مر یضو ں میں سے 35ڈ ینگی کے کنفر م مر یض ہیں اور ان میں بھی کو ئی سیر یس مر یض نہیں۔ ہفتہ وار سر گر میوں کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیاکہگو جر خان اور ٹیکسلا میں مریض ر پو رٹ ہو نے کی وجہ سے وہاں خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاگو جر خان میںٹیموں کی تعداد کو 177سے بڑ ھا کر386کیا گیا اسی طرح ٹیکسلا میں ٹیموں کی تعداد85سے104کر دی گئی ہے ستمبر کے دوران گوجر خان میںٹیموں نے7744گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 20 گھر پازیٹو نکلے آئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنس کی ر پو رٹ کے مطابق گو جر خان میں12ٹیموں نے1010سپا ٹس چیک کئے جن میں سے07 پا زیٹو نکلا اور وہاں مطلو بہ کاروا ئی عمل میں لا ئی گئی۔ اسی طرح ٹیکسلا میں3855گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 89 گھر پازیٹو نکلے ۔آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنس کی ر پو رٹ کے مطابق ٹیکسلا میں11ٹیموں نے651سپا ٹس چیک کئے جن میں سے05 پا زیٹو نکلا اور وہاں مطلو بہ کاروا ئی عمل میں لا ئی گئی ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر خا لد،ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عظمی حیات،سول ڈ یفنس آفیسر سنجیدہ خانم ،ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر نبیلہ ملک ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی پرو گرام ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔