شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے،چیف ٹریفک آفیسر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کردئے جن میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور پر محرم ڈیوٹی انتہائی نیک نیتی ،فرض شناسی ،صبر وتحمل اور حاضر دماغی سے کی جائے محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کو ٹریفک سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے یوم عاشور پر بہترین فرائض کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈائیورشن پوئنٹس سے ٹریفک کو متباد ل راستوں پر رواں دواںرکھا جائے شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے اور روڈیوزرز کو ٹریفک پلان سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔