سی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او عباس احسن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے منگل کو ٹی ایم اے آفس میں قائم محرم الحرام کی سیکیورٹی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ضلعی راولپنڈی کے دونوں حکام کو کنٹرول روم سٹاف نے بریفنگ دی دریں اثناء سی پی او نے صحافیوں کو بتایا کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے دو ہزار200 اہلکار ڈیوٹی دیں گے شہر میں آٹھ مقامات پر رینجرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گے سیکیورٹی کو دو زون میں تقسیم کردیا گیا ہے مرکزی جلوس کنٹرول روم سے مانیٹر ہوگا ۔