منشیات کے سمگلر کو دو سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے سمگلر کو دو سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم سجاد الدین کو 25 نومبر 2017 ء کو ا ئر پورٹ پولیس نے 2500 گرام افیون بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتا ر کیا تھا۔ منگل کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزا سنادی۔