راولپنڈی ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی اور گردونواح میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جی پی او چوک مری میں موجود نیو المکہ کراچی سندھ بریانی کو سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی، گلی سڑی سبزیاں ،غیر معیاری مصالحہ جات،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص آئل استعمال کرنے،حشرات کی بہتات،کھلے کوڑا دان ،کیچن ایریا میں واش روم کی موجودگی ،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر بریانی پوائنٹ کو سیل کر دیاعلاوہ ازیںاٹک میں واقع شالیمارسوئٹس اینڈ بیکرز (پروڈکشن یونٹ ) کو صفائی کے ناقص انتظامات،میٹھائی کی تیاری میںاستعمال شدہ گھی، زہریلے کیمیکلز،مصنوعی فلیورز،سکرین اورکاسمیٹکس کلرز کا استعمال کرنے ،حشرات کی بھرمار اور ملازمین کی میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سوئٹس اینڈ بیکرز کوسیل کر دیا ۔مزید برآں اٹک میں واقع حسنین ملک شا پ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے ، مضر صحت کیمیکلز،یوریا ،فارملین اور ڈٹرجنٹ سے دودھ تیار کرنے، حشرات کی بھرمار،صفائی کے ناقص انتظامات،گندے برتنوں کا استعمال کرنے، کیمیکل ڈرمز کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی ناقص صفائی ہونے پر مِلک شاپ کو سیل کر دیا گیا۔