ڈیرہ اڈا تا ایم ڈی اے چوک سڑک کی تعمیر کیلئے لینڈ ایکوزیشن کا کام شروع
ملتان( نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈیرہ اڈا تا ایم ڈی اے چوک سڑک کی تعمیر کے لئے لینڈ ایکوزیشن کا پراسس شروع کردیا ہے ایل اے سی برانچ نے پی سی ون کی روشنی میں مطلوبہ اراضی کا سروے مکمل کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے کی جانب سے کلمہ چوک سے نواں شہر چوک تک دونوں اطراف سے 5فٹ اراضی ایکوائر کی جائے گی۔